دبئی: بھارتی بزنس مین کو 5 سال قید، ڈیڑھ کروڑ درہم کا جرمانہ، 15 کروڑ درہم کے اثاثے ضبط
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
دبئی کی فوجداری عدالت نے معروف بھارتی بزنس مین بلوندر ساہنی المعروف ابو صباح کو 5 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانہ اور سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہونے پر ان کے 15 کروڑ درہم کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔
کیس میں کل 33 افراد کو نامزد کیا گیا، جن میں ابو صباح کا بیٹا بھی شامل ہے۔ عدالت نے 11 ملزمان کو غیر حاضری میں 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ 10 دیگر افراد کو ایک سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ کیا گیا۔
عدالت نے جرم میں ملوث 3 کمپنیوں کو بھی 5،5 ملین درہم جرمانے کیے اور ان کے تمام مشکوک اثاثے، الیکٹرانک آلات، موبائل فونز اور دستاویزات ضبط کرنے کا حکم دیا۔ تمام مجرموں کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کا الزام، شلپا شیٹی کے گھر چھاپہ، اداکارہ کا کیا موقف ہے؟
یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب دبئی پولیس کو ایک خفیہ رپورٹ موصول ہوئی۔ 18 دسمبر 2024 کو پراسیکیوشن نے کیس عدالت میں پیش کیا اور 9 جنوری 2025 کو پہلی سماعت ہوئی۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ملزمان نے جعلی کمپنیوں اور مشکوک مالی لین دین کے ذریعے ایک مربوط منی لانڈرنگ نیٹ ورک تشکیل دیا تھا۔
ابو صباح ایک معروف ریئل اسٹیٹ کمپنی کے مالک ہیں، جس کی شاخیں امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات میں قائم ہیں۔ 2016 میں انہوں نے 33 ملین درہم کی خطیر رقم سے گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ “5” خرید کر شہرت حاصل کی تھی۔
عدالتی فیصلے نے ایک بار پھر اس حقیقت کو واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات منی لانڈرنگ اور مالیاتی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ملک کے مالیاتی نظام کی شفافیت اور حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانا اس کی اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابو صباح بلوندر ساہبی بھارتی بزنس مین دبئی منی لانڈرنگ منی لانڈرنگ کیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوندر ساہبی بھارتی بزنس مین منی لانڈرنگ منی لانڈرنگ کیس منی لانڈرنگ عدالت نے سال قید
پڑھیں:
ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
سٹی42: ایف بی آر نے ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف شہروں کی ٹریڈ اور بزنس آرگنائزیشنز کے نمائندگان شامل ہیں جو رجسٹریشن، آڈٹ، ٹیکس پالیسی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ جیسے امور پر ایف بی آر کو مشاورت فراہم کریں گے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
کمیٹی کے قیام سے تاجروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے امکانات بڑھیں گے اور بزنس کونسلز و چیمبرز کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔