امریکا: جوہری ہتھیاروں کی غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ایک شہر میں جوہری ہتھیاروں کی ایک غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ ملنے سے کھلبلی مچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شعبہ برائے توانائی کی جانب سے 27 جولائی کو جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ چھتے سے خارج ہونے والی تابکار شعاعوں کی شدت وفاق کی جانب سے تعین کردہ حد سے 10 گُنا زیادہ تھی۔
یہ چھتہ شہر آئکین کے قریب سیویناہ ریور سائٹ پر تین جولائی کو اس وقت سامنے آیا جب اہلکار معمول کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔ اس دوران ان کا سامنا لِکوئیڈ نیوکلیئر فضلے کو ذخیرہ کرنے والے ٹینک کے قریب ایک پوسٹ پر لگے اس چھتے سے ہوا۔
حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فضلے کے ٹنکیوں کے قریب کوئی مواد لیک نہیں ہوا۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ چھتہ ’آن سائٹ لیگیسی کنٹیم نیشن‘ کی وجہ سے تابکار ہوا ہے۔
لیگیسی کنٹیم نیشن کا مطلب وہ تابکار باقیات ہیں جو سرد جنگ کے دوران جب اس جگہ پر بم بنائے جاتے تھے کے وقت رہ گئیں تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھتے پر اسپرے کر کے بھِڑوں کو مارا گیا اور پھر اس کو ریڈیولوجیکل فضلے کے طور پر لے جایا گیا۔ وہاں کی زمین یا اطراف کا علاقہ اس سے آلودہ نہیں ہوا۔
تاہم، سیویناہ ریور سائٹ واچ نامی نگراں ادارے نے رپورٹ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ادارے کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ اس آلودگی کی وجہ، بھِڑ اس سے کیسے متاثر ہوائے یا اگر مزید تابکار چھتے موجود ہیں، سے متعلق بتانے میں ناکام رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام
اسلام آباد: حکومت نے عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کےلئے اہم اقدام کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کیلئے قابلِ عمل ہے۔
وزارت مذہبی امور نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ہدایت کی ہے کہ عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔
ترجمان نے کہا کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے اور عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔