سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان میں سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے تیار کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پر ایف بی آر نے 13 جعلی درآمدی کمپنیوں پر مجموعی طور پر 111 ارب روپے کے جرمانے عائد کردیے ہیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق جعلی کمپنیوں نے سولر پینلز کی درآمد ظاہر کر کے ملک سے 120 ارب روپے بیرونِ ملک منتقل کیے تھے۔
جعلساز کمپنیوں کے نیٹ ورک نے فرضی کاغذات پر 140 ارب روپے بینک میں جمع کیے، اِن 13 جعلساز کمپنیوں کا تعلق پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سے ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 327 کنٹینرز پر مشتمل سولر پینلز کراچی کی مختلف بندرگاہوں پر موجود ہیں، ان کی نیلامی سے حکومت کو 1 ارب 50 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سولر پینلز
پڑھیں:
الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے: بیرسٹر سیف
---فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، ہمارے امیدواروں کا قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، امیدواروں کو نااہل قرار دینا فارم 47 والے امیدواروں کو لانے کی سازش ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی۔