راولپنڈی: 12 سالہ سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔