بھارتی کرکٹر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں طویل عرصے سے گردش کر رہی تھیں، اور اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ طلاق لینا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا ممبئی کی ایک عدالت میں پیش ہوا تاکہ طلاق کے معاملے پر قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ عدالت میں سماعت کے دوران دھناشری اور چاہل نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے ہیں۔ جب عدالت نے طلاق کی ممکنہ وجہ پوچھی تو جوڑے نے بتایا کہ انہیں آپس میں مطابقت کے مسائل درپیش تھے جس کے باعث وہ ساتھ نہیں چل سکتے۔
یہ پڑھیں: 4 سال کی شادی میں 18 ماہ کی علیحدگی اور پھر طلاق، وجوہات کیا؟
حال ہی میں رپورٹس سامنے آئیں کہ دھناشری ورما اور یوزویندر چاہل نے اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تاہم، دھناشری کے وکیل نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا کہ قانونی کارروائی ابھی جاری ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیر غور ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا کو رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی تصدیق کرنی چاہیے کیونکہ بہت سی گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی
یاد رہے کہ دھناشری ورما ایک معروف ڈانسر، کوریوگرافر اور یوٹیوبر ہیں جبکہ یوزویندر چاہل بھارتی کرکٹ ٹیم کے نمایاں اسپن بولر ہیں، دونوں نے 2020 میں شادی کی تھی لیکن اب ان کی راہیں جدا ہو رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل متفرق درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔