سندھ پولیس نے تین سالہ بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گھر میں داخل ہوکر چوری کرنے کے مقدمے میں نامزد کرلیا، عدالت نے بچے سمیت چاروں بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے 3 سالہ بچہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، گھر میں زبردستی گھسنے اور چوری کے مقدمے میں نامزد کیا۔

مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر میں ہوئی جس میں جج بچے سمیت 4 سگے بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذولفقار میمن کی عدالت کے روبرو جان سے مارنے کی دھمکی، زبردستی گھر میں گھسنے، ہراساں کرنے اور چوری کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

مقدمے میں نامزد 3 سالہ بچہ رحیم اپنے بھائیوں محمد لعل، قاری میر خان اور عطا اللہ کے ساتھ پیش ہوا۔ وکیل صفائی عطا محمد خان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میں آپ کے سامنے ایک بہت بڑے بدمعاش، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور 90 ہزار سمیت دیگر سامان چوری کرنے والے ملزم کو لایا ہوں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں ہے، جس پر وکیل صفائی نے 3 سالہ رحیم اللہ کو گود میں اٹھایا اور کہا کہ یہ ہے وہ ملزم۔

 عدالت نے ریمارکس میں کہا وکیل صاحب کیسی بات کررہے ہیں۔ وکیل صفائی عطا محمد خان ایڈووکیٹ نے موقف دیا یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ پولیس نے جو مقدمہ درج کیا ہے اس میں لکھا ہے۔ اس بچے نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر جنریٹر اور بھاری بھرکم پائپ چوری کیا۔

مقدمے کے مطابق 3 سالہ رحیم نے بھائیوں کے ساتھ ملکر واردات کی، ایف آئی آر میں گھر کے اندر گھسنے، حراسمنٹ، قتل کی دھمکیاں اور چوری کے الزامات لگائے گئے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 3 سالہ بچہ کس طرح یہ عمل کرسکتا ہے۔ عدالت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے پولیس نے کس طرح نامزد کردیا۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ مقدمہ عدالتی حکم پر درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمر کا پتا نہیں ہوگا، اگر معلوم ہوتا تو احکامات جاری نہیں ہوتے۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ باقی 3 بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر ہیں، ان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ذاتی دشمنی یا کسی اور وجوہات پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت تمام کی ضمانت منظور کرے جس پر جج نے 3 سالہ بچے کی 5 جبکہ دیگر کی 10، 10 ہزار روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پولیس فائل کے ساتھ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں نے موقف دیا اور چوری کے کی دھمکیاں وکیل صفائی پولیس نے عدالت نے سالہ بچہ کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا