کراچی:

کراچی کے علاقے ملیر میں خلع کیلیے درخواست دینے والی خاتون کو شوہر نے عدالت میں پیشی کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کو تیز دھار آلے کے وار جو بچی کے ساتھ تھی اُس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 45 سالہ رحمت بیگم کے نام سے کی گئی جسے پسلی کے قریب تیز دھار آلے کا وار لگا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا جبکہ مقتولہ کی بیٹی 18 سالہ رابعہ ماں کو بچاتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار لگنے سے زخمی ہوگئی جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر سرور کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رحمت بیگم نے شوہر سے علیحدگی کے لیے ملیر کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کی تھی جس کی ہفتے کو پیشی تھی اور کورٹ سے باہر نکلنے کے بعد میاں بیوی میں کسی بات پر تکرار ہوئی اور اس دوران شوہر نے طیش میں آکر بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا۔ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی جبکہ گرفتار ملزم نان بائی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تیز دھار ا لے کے وار شوہر نے

پڑھیں:

قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی

سٹی 42 : ضلع شکار پور سے قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔ 

بس قلندر لعل شہباز جارہی تھی کہ اسی دوران وگن روڈ کے خیرپور جوسو کے مقام حادثہ پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس اُلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔ 

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

متعلقہ مضامین

  • شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی  
  • نجی اسپتال کی سفاکیت ، بل وصولی کیلیے خاتون کا نومولود بچہ فروخت کردیا
  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • کالعدم علیحدگی پسند جماعت کیلیے کام کرنے کا الزام، اے ٹی سی نے ملزمان کومقدمے سے ڈسچارج کردیا
  • کراچی میں اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی کیلیے نومولود بچہ فروخت کرنے کا انکشاف
  • کراچی؛ گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
  • پشاور میں تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد کو قتل کردیا گیا