فیصل آباد، گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
تفتیشی افسر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، گرفتار دہشتگردوں سے وابستہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گرفتار را کے ایجنٹس کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں محمد اعظم عرف ججی، امجد علی اور منظور احمد کو سخت سیکورٹی کے حصار میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، گرفتار دہشتگردوں سے وابستہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گرفتار را کے ایجنٹس کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرفتار دہشتگردوں سے کا جسمانی ریمانڈ ایجنٹس کا 5
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ