سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی گاڑی کو حادثہ، کرکٹر کی حالت کیسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی ایک حادثے میں بال بال بچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے بردھمان جا رہے تھے جب ان کی رینج روور کو درگاپور ایکسپریس وے پر دنتان پور کے قریب ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے فوری بریک لگائی۔ اس اچانک بریک سے قافلے میں شامل دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گنگولی کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ سابق بھارتی کپتان کو تقریباً 10 منٹ انتظار کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں گنگولی کی بیٹی ثنا گنگولی بھی ایک حادثے میں بال بال بچی تھیں جب کولکتہ کے علاقے بیہالا میں ان کی کار کو ایک بس نے ٹکر مار دی تھی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے اپنے کرکٹ کیریئر میں بھارت کے لیے 113 ٹیسٹ اور 311 ون ڈے میچز کھیلے، اور ان میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 18,575 رنز اسکور کیے۔
بائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی نے نہ صرف خود کو ایک عظیم بیٹر کے طور پر ثابت کیا بلکہ بھارت کو کئی اہم میچز میں کامیاب کرایا، گنگولی کا شمار بھارتی کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سارو گنگولی
پڑھیں:
شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ایّر کو پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
شریاس ایّر سڈنی میں تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور سنجیدہ انجری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لیے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں قیام کریں گے۔