5 سال کی عمر میں کیریئر شروع کرنے والی بھارتی گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
معروف بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے، اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کلپنا راگویندر بھارت کے شہر حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھیں، جب وہ دو روز تک اپنے گھر سے باہر نہ آئیں تو پڑوسیوں اور سیکیورٹی نے پولیس کو بلالیا۔
یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ نومسلم گلوکارہ سینیڈ او کونر انتقال کر گئیں
پولیس کو جب اندر سے کوئی آواز نہ آئی تو گھر کا دروازہ توڑا گیا جہاں گلوکارہ بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں، جنہں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق انہوں نے گولیوں کی بھاری مقدار کھا کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔
گلوکارہ گھر پر اکیلی موجود تھیں، جب ان کے شوہر کو واقعے کا علم ہوا تو وہ بھی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔
پولیس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے اور ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
محض 5 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 44 سالہ گلوکارہ کلپنا مشہور بھارتی گلوکار ٹی ایس راگویندر کی بیٹی ہیں۔
گلوکارہ دنیا بھر میں مقبول ہیں، وہ اب تک 1500 سے زیادہ گیت گا چکی ہیں، جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں 3 ہزار سے زیادہ شوز کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بالی ووڈ اداکارہ زینت امان گزشتہ روز موت کے منہ سے کیسے واپس آئیں؟
گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہونے کی خبریں سامنے آنے پر ان کے مداح شدید پریشان ہیں، اور سوشل میڈیا پر ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی گلوکارہ ٹی ایس راگویندر حالت تشویشناک خودکشی کی کوشش دنیا بھر میں مقبول کلپنا وی نیوز وینٹی لیٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی گلوکارہ حالت تشویشناک خودکشی کی کوشش دنیا بھر میں مقبول کلپنا وی نیوز وینٹی لیٹر حالت تشویشناک کی کوشش کی حالت
پڑھیں:
مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین
بلوچستان جیسے قدامت پسند صوبے میں وہاں کی خواتین کا آگے بڑھنا خوش آئند بات ہیں۔ یہ خواتین نہ صرف خود کو مضبوط بنا رہی ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی حوصلے کی علامت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پست قامت لیکن حوصلے بڑے، کوئٹہ کی باہمت بلانستہ کی موٹیویشنل کہانی
انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ حوصلہ، محنت اور جذبہ ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ کی باہمت خاتون کی کہانی
یہ خواتین آج کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہیں جو انہیں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بلوچستان کی مارشل آرٹ خواتین پلیئرز کوئٹہ مارشل آرٹ