ایلون مسک کی کمپنی کا مودی حکومت کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ایلون مسک کے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس کی جانب سے بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکس نے بھارتی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی وزارتِ آئی ٹی نے سوشل میڈیا سے مواد ڈیلیٹ کرنے کی اجازت دینے کیلئے اپنے سنسر شپ کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر بڑھا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 5 مارچ کو دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارتِ آئی ٹی نے مختلف سرکاری محکموں کو اختیار دے دیا کہ وہ وزارتِ داخلہ کے ذریعے مواد بلاک کرنے کے احکامات جاری کر سکیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ نئے سسٹم میں وہ قانونی تحفظات نہیں ہیں جن کے تحت صرف قومی سلامتی یا ملک کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے مواد کو ہٹایا جا سکتا تھا جس پر اعلیٰ حکام کی سخت نگرانی ہوتی تھی۔
درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا سے مواد ہٹانے کیلئے بھارت کی جانب سے بنائی گئی ویب سائٹ میں ایسا متوازی میکانزم موجود ہے جس کے ذریعے بھارت میں سوشل میڈیا سے مواد کو بغیر اجازت کے ہٹایا جا رہا ہے۔اس معاملے پر فی الحال بھارتی وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ میں رواں ہفتے کے آغاز پر کیس کی مختصر سماعت ہوئی جس کے بعد مزید سماعت 27 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی ذہنی دباؤ کا شکار، فیلڈ مارشل کیخلاف مہم کی قیادت کررہے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا پاک فوج نے "آپریشن بنیان مرصوص" میں تاریخی فتح حاصل کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پوری دنیا آج پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کر رہی ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی اعلیٰ جنگی حکمت عملی نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کا نوجوان طبقہ بھارت کے خلاف اس تاریخی کامیابی پر اپنی بہادر افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کررہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا رہی ہے۔ جو شخص اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن تھا، آج وہی قانون کی حکمرانی کا راگ الاپ رہا ہے۔ 9 مئی کے فسادات میں ملوث سازشی کرداروں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جا رہی ہیں، یہی اصل قانون کی بالادستی ہے۔