بھارتی ارب پتی کو دبئی میں 5 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)دبئی میں مقیم بھارتی ارب پتی شخصیت بلویندر سنگھ ساہنی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے بلویندر سنگھ ساہنی کے خلاف الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے بھارتی تاجر کو 5 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانہ اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی کی فوجداری عدالت نے 150 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کے الزام میں ہندوستانی تاجر کو مجرم قرار دیا۔علاوہ ازیں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو بھی قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں سنائیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
زمان پارک کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا
سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو سانحہ 9 مئی زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ۔ دورانِ سماعت عدالتی عملے نے جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی، جن میں سے زیر حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں جب کہ ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے کے جیل ٹرائل کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس نے زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے دریں اثنا سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت عدالت نے 8 نومبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو بھی ضمانتوں پر دلائل کی ہدایت کردی۔