ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماموں کا نوجوان بھانجی کو معتدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماموں کا نوجوان بھانجی کو معتدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے ملزم نصیب گل کو عمر قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کردیے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملزم کیخلاف میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

پراسیکیوٹر حنا ناز نے مووف دیا تھا کہ مقدمہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی۔ والدہ پوليو ورکر تھیں، جاب پر جاتی تو ملزم بهانجی سے زنا کرتا تھا۔

ملزم کیخلاف مئی 2021 میں تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو ہوٹل میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت جیل میں ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم نے ذہنی معذور لڑکی کو نولکھا ایک ہوٹل میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ایک نجی اسپتال لے کر گیا۔

نجی اسپتال میں علاج سے انکار پر سرکاری اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنے ایک قریبی عزیز کے گھر کوٹ لکھپت میں ہی پناہ لے رکھی تھی۔

گرفتاری کے وقت ملزم کسی دوسرے شہر فرار ہونے کے لیے سامان تیار کر رہا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ نے جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور جنرل اسپتال میں متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی

انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، نفسیاتی اور طبی مدد فراہم کی جائے گی، میں نے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی درندگی کی بدترین شکل ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایسے درندہ صفت مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں، انصاف ہر صورت دلایا جائے گا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی ٹی پی پاکستان کیخلاف متعدد ’’ہائی پروفائل‘‘ حملے کرچکی ہے، اقوام متحدہ
  • شاندانہ گلزار کیخلاف وزیر اعظم کی فیک تصویر لگانےسے متعلق کیس کی فائل چیف جسٹس کو ارسال
  • حیدرآباد ،سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں کارکنان پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرنا آمرانہ اقدام ہے،عمرہ سموں
  • خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: موبائل ہیک کرکے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • کراچی: خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
  • کراچی، خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
  • لاہور، ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار
  • لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو ہوٹل میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار