معروف بھارتی گلوکارہ نے خودکشی کرلی؛ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا راگھویندر اپنے کمرے میں نیم مردہ حالت میں ملنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کلپنا راگھویندر بھارت کی تیلگو میوزک انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔ انھوں نے ممکنہ طور پر نیند کی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
گلوکارہ اس وقت وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔
کلپنا راگھویندر کی خودکشی کی خبر سن کر ٹالی ووڈ کے فنکار اور گلوکار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح اداکارہ کی جان کو بچانا ہے تاہم تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے لیکن اب تک خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
گلوکارہ کے شوہر سے پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے۔
یاد رہے کہ کلپنا راگھویندر معروف پلے بیک سنگر ٹی ایس راگھویندر اور گلوکارہ سلوچنا کی بیٹی ہیں۔
کلپنا نے صرف 5 سال کی عمر میں ہی گانے گانا شروع کردیا تھا اور وہ بگ باس کے تیلگو سیزن کا حصہ بھی رہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔
ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔
Post Views: 3