پنجاب پولیس کو قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ اس کی فائرنگ سے ایک شخص محمد نعیم زخمی بھی ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ نو سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔
پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جس کے بعد سعودی عرب پولیس کے ساتھ قریبی روابط کے نتیجے میں اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔
رواں سال بیرون ملک سے گرفتار کیے جانے والے خطرناک اشتہاری مجرمان کی تعداد نو ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ سال سنگین جرائم میں مطلوب 104 مفرور اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور متعلقہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور ایف آئی اے و انٹرپول کی مدد سے مزید مفرور مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس بیرون ملک سے گرفتار
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس؛مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قرار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قراردیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہاکہ ملزمان سزایافتہ اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں،ملزمان نے خود کو قانون کے سامنے سرنڈر نہیں کیا، ملزمان کی حاضری معافی قانون کے مطاق نہیں ہو سکتی،ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے قانونی تقاضے پورے ہو چکے ۔
عدالت نے مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قراردیدیا،غیرحاضر18پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی،عدالت نے 18ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولز کی تعطیلات میں مزید3روز کی توسیع
ملزمان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، کنوب شوزب، شیخ راشد شفیق ،شکیل نیازی ،رائے حسن نواز، مہرمحمد جاوید، محمد احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔
مزید :