آشنا کے ساتھ مل کرشوہر کو قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
شوہر کوآشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
انچارج انویسٹیگیشن نواں کوٹ راشد محمود کے مطابق ملزمہ عظمیٰ بخاری نے2023 میں آشنا عمران کے ساتھ مل اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول اکبر علی کی لاش کو جنازہ کروائے بغیر قبرستان میں لاوارث دفنا دیا تھا۔ ملزمہ عظمیٰ بخاری مقتول کی دوسری بیوی تھی۔
ملزمان واردات کے بعد روپوش تھے۔ مقتول کی بیٹی نے شک گزرنے پر وقوعہ کے تقریباً 11 ماہ بعد اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔
کامیاب کارروائی پرایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوپولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔
گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔
ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔