جائیداد کے تنازعہ پر سوتیلی والدہ کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور:
آئی جی پنجاب کے نوٹس لینے پر جائیداد کے تنازعہ پر سوتیلی والدہ کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی پی او بلال ظفر شیخ نارنگ کے علاقہ کالا خطائی میں سوتیلے بیٹے نے شارع عام پر فائر کرکے والدہ کو قتل کر دیا تھا، ملزم حسنین قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، خاتون مصباح کے قتل پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں تھیں، تھانہ نارنگ پولیس نے مجرم اشتہاری حسنین کو ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کیا، مجرم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا
گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔