نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
کراچی:
نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
نیب کو گزشتہ 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کامران احمد خان یوگنڈا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جسے ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کرلیا۔
ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مالٹا کا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ استعمال کیا۔
ملزم کے خلاف سال 2010 میں نیب کراچی میں ریفرنس درج ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم یو اے ای فرار ہو گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے 6000 امریکی ڈالر کے عوض مالٹا کا مذکورہ پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا۔
ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، سفری ریکارڈ کے مطابق ملزم نے کبھی بھی مالٹا کا سفر نہیں کیا تھا۔
ملزم کا تعلق کراچی سے ہے جسے ایف آئی اے امیگریشن نے نیب حکام کے حوالے کردیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کو 14 سال قید کی سزا
کراچی:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جمشید روڈ پر شہری سے ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے ملزم عبید کو مجموعی طور پر 14 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ ملزم نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت یا شواہد پیش نہیں کیے۔
استغاثہ کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ دسمبر 2023 کو پیش آیا تھا، جس میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے مدعی کو روکا۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر موبائل لیا اور فرار ہونے لگے۔
اسی اثنا میں پولیس وہاں پہنچ گئی اورملزم عبید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ جمشید ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔