Daily Mumtaz:
2025-10-13@17:46:50 GMT

کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT

کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل منسوخ

کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو منسوخ کردیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو 9 اکتوبر کو کراچی سے منسوخ کیا گیا تھا۔ کراچی سے ٹرین نہ آنے کی وجہ سے کوئٹہ سے چلنے والی ٹرین کو بھی منسوخ کیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 20 روز سے بولان میل نہ آرہی ہے اور نہ ہی جارہی ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ٹرین منسوخی کی وجہ مسافروں کی عدم دستیابی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بولان میل

پڑھیں:

کراچی: سپر ہائی وے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی

کراچی:

سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ ندی کے قریب سے خاتون کی سر پر گولی لگی ملنے والی لاش کو شناخت کرلیا گیا۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ چنار بی بی کے نام سے کی گئی جو سچل کے علاقے مدینہ کالونی کی رہائشی تھی اور گھر سے یہ بول کر گئی تھی کہ وہ سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں بیٹی کے گھر جا رہی ہے۔

جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی اور جمعے کی دوپہر اس کی لاش ملی جسے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی ملا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مقتولہ کے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کہیں بھی احتجاج نہیں ہو رہا: پولیس
  • کراچی میں کسی بھی مقام پر دھرنا یا احتجاج نہیں ہورہا، حکام کا بیان
  • لاہور سے دیگر شہروں جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر
  • توشہ خانہ ٹو کیس کا حتمی مرحلہ: شہادتیں مکمل، آج ہونے والی سماعت منسوخ
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو زخمی ڈاکو گرفتار
  • بھارت سے رہائی پانے والے 54 پاکستانی ماہی گیر کراچی روانہ
  • انتظامی معاملات، 10 پروازیں منسوخ، ایک کی متبادل لینڈنگ، 40 میں تاخیر
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش پر خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی: سپر ہائی وے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی