کراچی: موٹر سائیکل چوری کا ماہر سندھ پولیس کا حاضر سروس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
کراچی:
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) گلبرگ ڈویژن نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار اہلکار وریام خان ولد دینو مگسی گلشن اقبال تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور ماسٹر چابی برآمد ہوئی جو موٹر سائیکلوں کے تالے کھولنے میں استعمال کی جاتی تھی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وریام خان کی دو مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے پولیس اہلکار کو ماہرانہ انداز میں موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے بیان کے مطابق گرفتار اہلکار اس سے پہلے ناجائز اسلحہ کیس میں بھی پکڑا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وریام خان چوری شدہ موٹر سائیکلیں منشیات فروشوں کو فروخت کرتا تھا جبکہ ابتک مختلف تھانوں میں چور پولیس اہلکار کے خلاف 7 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔