ایف آئی اے نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور:
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد زاہد کے نام سے ہوئی جو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2021 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ مسافر خانہ بہاولپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔
بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ پیشرفت میں محکمہ نارکوٹکس کنٹرول جیکب آباد سرکل نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 100 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
یہ کارروائی ایکسائز انسپکٹر سرفراز خان بابر کی سربراہی میں جیکب آباد چیک پوسٹ پر عمل میں آئی جہاں تلاشی کے دوران گاڑی نمبر WAE-485 سے منشیات برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم محمد ندیم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے جیکب آباد سرکل کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ان کا کہنا تھا، "ہمارا عزم منشیات سے پاک سندھ و پاکستان ہے اور اس مقصد کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔"