لاہور:

چوکی میو اسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والے مفرور اشتہاری آصف حیات کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف حیات دو سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسلحے کے زور پر سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں اس کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم آصف حیات ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ڈائیلاگز کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا جس کے ذریعے وہ خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور بالآخر اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق اشتہاری کو گرفتار کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: گھر میں کیمرے ٹھیک کرنے آنیوالے ٹیکنیشن نے گاہک کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی ٹیکنیشن نے 36 سالہ گاہک کو تلخ کلامی پر ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔ 

ملزم نے مقتول کے اہل خانہ کو 24 گھنٹے یرغمال بنا کر رکھا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی حسن نے کیمروں کی دیکھ بھال کے لیے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن ادریس کو گھر بلایا تھا، جہاں تلخ کلامی کے بعد ملزم نے حسن کی اہلیہ، 5 سالہ بیٹی اور ماں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور حسن کو سر پر ہتھوڑا اور چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم نے لاش ایک کمرے میں لے جا کر خود کو بھی اندر بند کر لیا۔

دوسرے روز رات کو جب مقتول حسن کی عزیزہ گھر پر آئی تو بند دروازہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو ملزم نے لاش چادر میں لپیٹ کر رکھی ہوئی تھی اور خود اس کے پاس بیٹھا تھا۔

 پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی، ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
  • لاہور: گھر میں کیمرے ٹھیک کرنے آنیوالے ٹیکنیشن نے گاہک کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا
  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار