گجرانوالہ پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم جنوبی افریقا سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو جنوبی افریقا سے گرفتار کرلیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقا فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری ارسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمے میں 3 سال سے تھانہ وانڈو گجرانوالہ
پولیس کو مطلوب تھا۔پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جنوبی افریقا پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر آر پی او گجرانوالہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مفرور مزید خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا بیرون ملک
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 264 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پروٹیز کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے کم بیک کرنے والے کوانٹن ڈی کا63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوان-ڈرے پریٹوریس 57، کپتان میتھیو برٹزکے 42، کوربن بوش 41، سِنتھیمبا کیشِل 22، ٹونی ڈی زورزی 18، ڈونوون فریرا 3، جورج لنڈا 2، لیزاڈ ولیمز 1اور جورن فورٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔