پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں، یہاں بیٹھتی ہوں آپ ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں،عمران خان کی بہن علیمہ خان مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی گرفتاری دینے پر تیار ہو گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ اور ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں انسداددہشتگردی کے تحت مقدمہ درج ہے۔(جاری ہے)
وکیل علیمہ خان رانا مدثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
ہمیں نہیں بتایا گیا کہ علیمہ خانم کا نام ای سی ایل میں ہے۔درخواست گزار سابق وزیر اعظم کی بہن ہیں۔ جناح ہاوس کیس میں پولیس نے بیان دیا کہ یہ مطلوب نہیں ہیں۔ 4 دن بعد سوشل میڈیا پر 4 مقدمات کے حوالے سے خبر وائرل ہوئی۔ درخواست گزار کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں۔علیمہ خانم روسٹرم پر آگئیں۔ عمران خان کی بہن نے کہا کہ پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں، یہاں بیٹھتی ہوں آپ ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ آپ کی لیگل ٹیم کھڑی ہے۔ علیمہ خانم نے کہا کہ جب تک ڈی آئی جی نہیں آتے میں آپ کی عدالت سے نہیں جاوں گی۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ اگر ڈی آئی جی اسلام آباد ہوتے تو میں بلا لیتا، یہ پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ علیمہ خان اسلام آباد کے کسی کیس میں مطلوب ہیں ؟سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہمارے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو درست معلومات نہیں دے رہے آپ نے پولیس کو بھی پارٹی نہیں بنایااپنے کلائنٹ کو مکمل معلومات دیں۔ہم نے ایک ہفتے میں آپ کی ساری پٹیشن سنی ہے۔ہم نے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ ابھی صرف پنجاب پولیس نے مطلوب بنایا ہے۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ میری ایک ذمے داری ہے جو ادا کرنی ہے۔ میں نے کہا ہے ڈی آئی جی کو بلائیں مجھے گرفتار کر لیں۔پنجاب پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جس کی استدعا آپ نے درخواست میں نہیں کی وہ ہم نہیں کر سکتے۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم آپ کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب پولیس نے مجھے گرفتار کر درخواست گزار ڈی آئی جی کو اسلام آباد علیمہ خانم علیمہ خان نے کہا کہ کی بہن دیا کہ
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔