کراچی: لانڈھی میں آگ لگنے کے بعد گارمنٹ فیکٹری کی عمارت گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے، طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق آگ بجھانے کےلیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کی۔
ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ سی ای او کی ہدایت پر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شیر پاؤ ہائیڈرنٹ پر بھی ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر الرٹ کر دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے جائے وقوع پر فوری طور پر واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں، انچارج ہائیڈرنٹس فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ آگ نے 3 منزلہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے پہلے فیکٹری کے مختلف حصوں کی دیواریں گرنے لگیں، بعد میں پوری فیکٹری منہدم ہو گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 سےزائد گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اطراف کی فیکٹریوں میں موجود فائر ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 151 تک پہنچ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ کے ایک کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 151 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور 40 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ابتدائی شواہد کے مطابق عمارت میں ناقص مواد کے استعمال کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی، جبکہ بیرونی کھڑکیوں پر لگی پولیسٹرین شیٹس اور حفاظتی جال نے آگ کے پھیلاؤ کو مزید تیز کیا۔
رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے قبل عمارتوں میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔ اس سلسلے میں ہانگ کانگ کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے تعمیراتی کمپنی کے ڈائریکٹرز اور انجینئر سمیت 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔
پولیس متاثرہ عمارتوں کے اندر جا کر شواہد جمع کر رہی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات میں تین سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں یہ آگ اپنی 70 سالہ تاریخ کی بدترین آگ قرار دی گئی ہے، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔