مالی سال 26-2025: بلوچستان کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان بجٹ: عوام کے لیے خاص کیا ہے؟
آئندہ مالی سال 26-2025 کا کل بجٹ حجم 1020 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 639 ارب روپے سے زیادہ کا غیر ترقیاتی بجٹ (PSDP) تجویز کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی مالی معاونت والے منصوبوں کے لیے 66.
اس کے علاوہ ایف پی اے اسکیمز کے لیے 30 ارب، غیر ملکی امداد والے منصوبوں کے لیے 34 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ آپریٹنگ اخراجات کے لیے 43 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی آج بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 98 فیصد اجرا ممکن بنایا گیا، بجٹ کی کامیابی کا کریڈٹ وزیر خزانہ، پلاننگ و دیگر محکموں کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسکل ڈویلپمنٹ منصوبہ کامیابی سے شروع ہوچکا ہے، مشیر لیبر اور ان کی ٹیم لائقِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2300 نوجوانوں کا دوسرا بیچ جلد تربیت کے لیے روانہ ہوگا، زرعی ٹیوب ویلوں کی سولر پر منتقلی کے لیے وفاق سے جلد قسط ملنے کی امید ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ 60 ارب کے میگا پراجیکٹس میں شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے، رقوم براہِ راست زمینداروں کو دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں چیلنجز کا سامنا تھا، ہم نے ’ایس بی کے‘ کا مسئلہ حل کردیا، اور 3200 بند اسکول کھول دیے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ شعبہ صحت میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 150 بیسک ہیلتھ یونٹس ٹیلی میڈیسن سے منسلک ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ پینشن ریفارمز پر بیوروکریسی خصوصاً چیف سیکریٹری کی ستائش لازم ہے، پراسیکیوشن کو پہلی بار سنجیدگی سے بجٹ میں جگہ دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ ہر ضلع میں ریسکیو 1122 کی موجودگی یقینی بنائیں گے، اسٹریٹیجک اور لائیولی ہڈ پراجیکٹس کو بجٹ میں نمایاں حیثیت دی گئی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ نئے بجٹ میں ایریگیشن، کمیونیکیشن، تعلیم، صحت، امن و امان اور ماحولیاتی تبدیلی کو ترجیح حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان حکومت نے رخصت ہو رہے مالی سال کے بجٹ کا کتنا فیصد خرچ کیا؟
کابینہ نے ترقیاتی بجٹ کے 98 فیصد اجرا پر اتحادی حکومت اور بیوروکریسی کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجٹ تجاویز بلوچستان کابینہ منظوری دے دی میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجٹ تجاویز بلوچستان کابینہ میر سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ سرفراز بگٹی مالی سال ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
خیبر پی کے میں45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
پشاور(آئی این پی )محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پی کے میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف منصوبوں اور ادائیگیوں میں مجموعی طور پر 45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ ڈویژن ہری پور نے 2023-24 میں اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے ٹیوب ویلز کے بجلی بلز کی مد میں 20 لاکھ روپے ادا کیے حالانکہ یہ منصوبہ دائرہ اختیار سے باہر ہے، اسی دوران ڈویژن ہری پور 36 کروڑ 34 لاکھ روپے کے پانی بلوں کی وصولی بھی نہ کر سکا۔مزید برآں قبائلی ضلع خیبر میں واٹر سپلائی سکیمز کیلئے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے، 2022-23میں قبائلی اضلاع کی پانچ واٹر سپلائی سکیموں پر 7 فیصد انکم ٹیکس عائد نہ کرنے سے خزانے کو ایک کروڑ 83 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24-2023 میں خیبر ڈویژن میں ترقیاتی کام شروع کرنے سے پہلے ہی 46 لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں پر اعتراض کیا گیا، علاوہ ازیں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن منصوبے میں خلافِ قانون کنسلٹنٹ کو 4 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔