اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال مالی سال 2025-2026 کے آغاز میں ہی اہم کامیابی حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2025 کے لیے مقررہ 748 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیاں  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89 ارب روپے اضافی ہیں جبکہ جولائی 2024 میں 659 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا تھا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی 2024 کا مقررہ ہدف 657 ارب روپے بھی مکمل کیا تھا، رواں مالی سال کے بجٹ میں 400 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس اقدامات متعارف کرائے گئے تھے۔ جس کا مقصد مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے نئے اقدامات کے نتیجے میں جولائی کے دوران ایف بی آر کی کارکردگی نمایاں طور پر بہتر رہی، جولائی 2025 میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 323 ارب روپے، سیلز ٹیکس سے 352 ارب روپے، کسٹمز ڈیوٹی سے 113 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) سے 46 ارب روپے وصول کیے۔

حکومت نے مالی سال 2025-2026 کے لیے مجموعی طور پر 14.

131 کھرب روپے کا سالانہ محصولات ہدف مقرر کیا ہے۔ اس ہدف  کے حصول کے لیے ایف بی آر کو ہر ماہ بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی.

ایف بی آر کے مطابق اس کامیابی کا سہرا بہتر نگرانی کے نظام، ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال، ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ اور سخت تعمیلی اقدامات کو جاتا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رواں مالی سال کے ایف بی ا ر ایف بی آر کے مطابق ارب روپے

پڑھیں:

بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل آرڈر کی گئی اشیا و خدمات پر ٹیکس معطل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی گئی اشیا اور خدمات پر یکم جولائی 2025 سے ڈیجیٹل آمدنی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم

بدھ کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن SRO 1366(I)/2025 کے مطابق، ایف بی آر نے ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ 2025 کے سیکشن 15 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے کسی بھی شخص کی جانب سے ڈیجیٹل طور پر فراہم کی جانے والی اشیا یا خدمات پر مذکورہ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: تاجروں کا دباؤ یا پالیسی میں نرمی؟ ایف بی آر کا اہم اعلان سامنے آگیا

یہ نوٹیفکیشن یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی ڈیجیٹل تجارت کو سہولت فراہم کرنا اور بیرونِ ملک سے فراہم کی جانے والی خدمات پر دوہرا ٹیکس عائد ہونے سے بچاؤ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف بی آر بیرون ملک ڈیجیٹل آرڈر فیڈرل بورڈ آف ریونیو

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے، عاطف اکرام شیخ
  • ٹیکس وصولی میں اضافہ، ایف بی آر کا جولائی کا ہدف عبور
  • ایف بی آر نے جولائی کا ہدف پورا کر لیا 
  • ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا
  • ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف سے امریکا نے رواں سال کے 6 ماہ میں 87 ارب ڈالر کمالیے
  • کشمیر میں رواں برس اب تک 53 شہری، اور 33 عسکریت پسند ہلاک
  • بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل آرڈر کی گئی اشیا و خدمات پر ٹیکس معطل
  • مزدوروں کی کم ازکم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
  • رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی شرح 3.6 فیصد رہے گی: آئی ایم ایف