وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ذرائع کے مطابق 2026ء میں سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہو گا، وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے لیے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیویٹ 60 فیصد کرنے کی سمری بھیجی تھی۔ وزیراعظم نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حج کا سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کر دیا، ذرائع کے مطابق 2026ء میں سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے لیے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیویٹ 60 فیصد کرنے کی سمری بھیجی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حج کا سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں حج پالیسی کا اعلان کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصد اور پرائیویٹ سرکاری کوٹہ
پڑھیں:
کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ترتیب دیتے ہوئے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھا جائے۔ اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نذر بڑیچ، سینئر نائب صدر حاجی سلیم ناصر، جنرل سیکرٹری حضرت علی کوثر و دیگر رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کوئٹہ میں اسکولوں کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کرے۔ 20 نومبر سے کوئٹہ میں سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، جبکہ ہشتم بورڈ کا امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔ ایسے میں کوئٹہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولز کے اساتذہ و دیگر عملہ امتحانات میں مصروف ہوں گے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔