بلوچستان کا بجٹ آج، تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ بلوچستان کا آئندہ مالی سال 26-2025ء کا بجٹ آج شام 4 بجے پیش کیا جائے گا۔
صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔
محکمۂ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 1003 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان، آئندہ مالی سال کا بجٹ تقریباً 20 ارب روپے سرپلس ہوگا۔
محکمۂ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو آئندہ مالی سال کے دوران وفاق سے 783 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، صوبائی محصولات سے 124 ارب کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال میں شرحِ نمو 4.
غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب، صوبائی پی ایس ڈی پی 200 ارب سے زائد جبکہ محکمہ تعلیم کےلیے 175 ارب اور صحت کےلیے 110 ارب رکھے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح امن و امان کےلیے 100 ارب اور پنشن کی ادائیگی کےلیے 90 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
محکمۂ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 3000 نئی اسامیوں کی تجویز رکھی گئی ہے۔
زیادہ اسامیاں تعلیم، صحت اور پولیس کے شعبوں میں رکھی جائیں گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئندہ مالی سال ارب روپے
پڑھیں:
علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔
علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔