سعودی تیراک مریم صالح نے تاریخی کارنامہ انجام دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام سے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی تیراک مریم صالح نے ’چیلنج خالد بن حمد تیراکی‘ مقابلے کے تحت سعودی شہر الخبرسے بحرین کے سلمان پورٹ تک تیراکی کی۔مریم صالح نے یہ تاریخی کارنامہ 11 گھنٹے، 25 منٹ اور 47 سیکنڈ میں سر انجام دیا۔ واضح رہے کہ مریم صالح اس سے قبل مصری سیاحتی مقام شرم الشیخ تک 9کلو میٹر کا فاصلہ صرف چار گھنٹے میں طے کرچکی ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مریم صالح نے
پڑھیں:
بلوچستان واقعہ: علماء نے مقتولہ کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
پاکستان علما کونسل نے ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مقتولہ بانو کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت، آئین اور ملکی قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔
علماء کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کا یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قتل میں ان کی رضامندی شامل تھی، جو شرعی و قانونی لحاظ سے قابلِ گرفت ہے۔ علما نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے بیانات قاتلوں کے لیے سہولت کاری کے مترادف ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین، مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شریعتِ اسلامیہ کے مطابق ایسے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا، چاہے مقتول کا قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ معافی دینا چاہے۔ یہ اقدام نہ صرف شریعت بلکہ ملکی آئین و قانون کے بھی برخلاف ہے۔
مولانا اشرفی نے مزید کہا کہ مقتولہ کے والدین کا یہ بیان انہیں بھی اس ظلم میں شریک ٹھہراتا ہے، لہٰذا ان کا کردار بھی تحقیقات کا حصہ ہونا چاہیے۔
علماء کونسل نے بلوچستان میں پیش آنے والے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ علماء نے کہا کہ چاہے مجرم کوئی قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو، شریعت کا حکم ہے کہ اسے اس کے جرم کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔
علماء کونسل نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے اور قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Post Views: 7