یواے ای : رمضان المبارک میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
دبئی (اوصاف نیوز )یو اے ای میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کو رمضان میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کرنا پڑے گا۔
پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز کام کا دورانیہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ ملازمین پیر سے جمعرات تک روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کم کام کریں گے، جبکہ جمعہ کو ڈیڑھ گھنٹہ مزید کم ہوجائے گا۔
سرکاری ملازمین جن کی ملازمت کی نوعیت مختلف اوقات میں کام کرنے کی متقاضی ہے ان پر یہ اصول لاگو نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزارتوں اور وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین اپنے منظور شدہ فلیکسیبل ورکنگ سسٹم کے مطابق کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
جمعہ کے دن 70 فیصد تک ملازمین کو ریموٹ ورکنگ (گھر سے کام کرنے) کی اجازت دی گئی ہے جو کہ منظور شدہ گائیڈ لائنز کے مطابق ہوگی۔ دبئی اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کے محکمے کے جاری کردہ ہجری کیلنڈر کے مطابق متوقع ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ سے ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ رمضان کا چاند 28 فروری 2025 کی رات کو باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ اسلامی مہینے 29 یا 30 دن کے ہوتے ہیں اور چاند نظر آنے پر اگلے دن سے رمضان کا آغاز ہوگا۔ مزید پڑھیں : پاک بھارت ٹاکرے میں “پانڈیا” کی گھڑی کی چرچے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان اپنا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلے گا
ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ جمعہ کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپئن شپ کے گروپ بی میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھوٹان کو0-4 سے شکست دی تھی۔
گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ پیر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔