مریم نواز کے حکم پر فیصل آباد ڈکیتی، زیادتی کے ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاؤ کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں مبینہ طورپر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا۔ مریم نوازشریف نے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایڈز کے سدباب کیلئے جوائنٹ مشن7تا 14اپریل متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا۔ جوائنٹ مشن ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف کو تجاویز پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ہاؤس ہولڈ سکریننگ بھی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تونسہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگر طبی مراکز میں ایڈز کے علاج کیلئے خصوصی مراکز قائم کر دیئے گئے۔ مریم نواز نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت کی اور کہا کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز کے حکم پر فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کے ملزم کو چند گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب کارروائی پر پولیس کی ٹیم کو شاباش دی اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف لمحہ بہ لمحہ ملزم کی گرفتاری تک آپریشن کی خود نگرانی کرتی رہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملزم علی شیر کے دو ساتھیوں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی اور واقعہ کے ذمہ دار ملزم کے خلاف سخت سزا یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کے خلاف زیادتی کے واقعات قطعاً قابل قبول نہیں۔ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ زیادتی کے واقعات شرمناک ہیں، سدباب کے لئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے مریم نواز زیادتی کے کی ہدایت ایڈز کے کے لئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔