چاند کی اصل عمر ایک دن تین گھنٹے ہے، اسلئے ضرور نظر آئے گا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
سٹی42: آج شام مغرب کے بعد نظر آنے والا چاند دوسرے دن کا چاند ہو گا اس لئے ہر کوئی یقین سے بتا رہا ہے کہ "آج شوال کا چاند نظر آنے کا "قوی امکان" ہے"۔
کل ہفتہ کے روز 29 مارچ کو سہ پہر 3 بجکر 57 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوئی تھی، آج 30 مارچ کو غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ پر نظر آ سکے گا۔
ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ آج 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے 50 منٹ ہوگی(یعنی یہ چاند جسے آج دیکھ کر علما شوال کی پہلی تاریخ کا اعلان کریں گے اس کی عمر دراصل ایک دن اور تقریباً پونے تین گھنٹے ہو گی)
لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد
چاند دکھائی دینے کا وقت سورج غروب ہونے کے تقریباً دس منٹ بعد آغاز ہو جائے گا اور غروب آفتاب کے تقریباً 70 منٹ کے بعد چاند بھی غروب ہو جائے گا۔
رویت کے لئے چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا چاہیئے
تمام پیرامیٹرز کے مطابق آج شوال کا جو چاند دیکھا جائے گا اس کی عمر ایک دن اور تین گھنٹے ہو گی۔ اس لئے چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے
پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو متوقع
بھارت؛ مسجد میں دھماکہ، عید سے قبل خوف و ہراس
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-14
اسلام آباد ،راولپنڈی (صباح نیوز) ڈینگی کا پھیلا ئوجاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 67 مریض زیرعلاج ہیں۔دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361 ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔