امریکہ نے ڈی پورٹ بھارتیوں کو 40 گھنٹے ہتھکڑیاں بیڑیاں لگا کر طیارے میں بٹھایا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جو اس دعوے کیساتھ پوسٹ کی گئی ہے کہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں باندھ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے بھارتیوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں یا بیڑیوں میں جکڑا گیا۔ فیکٹ چیک میں کہا گیا کہ تصویر میں دکھائے جانے والے تارکین وطن کو بھارت نہیں بلکہ گوئٹے مالا واپس بھیجا جا رہا ہے۔
بظاہر بھارتی میڈیا نے ایک پرانی تصویر کا سہارا لیتے ہوئے اس امر کو جھٹلانے کی کوشش کی کہ ڈی پورٹ کئے گئے بھارتی شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔ مذکورہ پرانی تصویر پر بھارتی حکام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی تارکین وطن کو ہتھکڑیوں اور زنجیروں میں امریکہ سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ لیکن یہ تصویر دراصل ان لوگوں کی ہے جو بھارت کی نہیں بلکہ گوئٹے مالا واپس بھیجے جا رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ لیکن امریکہ میں ڈی پورٹیشن کے چیف مائیکل ڈبلیو بینکس نے ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کی ایک ویڈیو شئیر کی جس نے پورے بھارتی بیانیے کو جھٹلا دیا۔ ویڈیو میں ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کو بیڑیوں اور ہتھکڑیوں میں جکلڑے دکھایا گیا تھا۔ دوسری جانب غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتی شہریوں نے ملک بدری کے بعد تصدیق کی کہ انہیں فوجی طیارے کے ذریعے واپس بھیجا گیا اور پورے سفر کے دوران ان کے ہاتھ اور پاؤں زنجیروں میں جکڑے رہے۔ بدھ کے روز ایک امریکی فوجی طیارہ 104 ملک بدر کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر امرتسر ایئرپورٹ پہنچا، جن میں 19 خواتین اور 13 بچے شامل تھے۔ امریکہ نے ڈی پورٹ کئے گئے بھارتیوں کو 40 گھنٹے ہتھکڑیاں اور بیڑیاں لگا کر طیارے میں بٹھائے رکھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے گرداسپور سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ جَسپال سنگھ، جو ملک بدر ہونے والوں میں شامل تھے، نے بتایا کہ انہیں صرف امرتسر پہنچنے کے بعد ہی ہتھکڑیاں اور بیڑیاں کھولنے کی اجازت دی گئی۔ جَسپال سنگھ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی ”پی ٹی آئی“ کو بتایا کہ ہمیں لگا ہمیں کسی اور کیمپ لے جایا جا رہا ہے، لیکن پھر ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہمیں بھارت واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ہمارے ہاتھ ہتھکڑیوں میں اور پاؤں زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے، جو صرف امرتسر ایئرپورٹ پر کھولی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بدری سے قبل انہیں امریکہ میں 11 دن تک حراست میں بھی رکھا گیا تھا۔
بی جے پی حکومت مخالف جماعت کانگریس کے ایک رہنما پرتھوی راج ساٹھے نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 200 سے زائد بھارتیوں کو امریکہ سے ظالمانہ طریقے سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتیوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، طویل پرواز میں صرف ایک بیت الخلا دستیاب تھا۔ انہوں نے پوسٹ میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ٹیگ کیا اور پوچھا کہ کیا مودی حکومت اپنے شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ تک کا انتظام نہیں کر سکتی؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتیوں کو ڈی پورٹ کئے تصویر میں جانے والے جا رہا ہے بتایا کہ کیا گیا لکھا کہ کے ہاتھ
پڑھیں:
وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں وہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک شاہانہ زندگی گزارتے ہیں، جہاں دنیا کی بہترین سہولیات ان کی دسترس میں ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ مشہور شخصیات کے پاس نجی طیارے بھی ہیں جو ان کی پرتعیش زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔
شاہ رخ خان، سیف علی خان، پریانکا چوپڑا، امیتابھ بچن، اور اجے دیوگن ان ستاروں میں شامل ہیں جن کے پاس ذاتی طیارے ہیں۔ یہ طیارے وہ تعطیلات، فلموں کی شوٹنگ یا پروموشنز کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے وہ اپنے مصروف شیڈول کو با آسانی مینج کر لیتے ہیں۔
شاہ رخ خان:ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کے پاس گلف اسٹریم G550 نجی طیارہ ہے، جسے وہ اکثر خاندانی تعطیلات یا فلمی کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس طیارے کی قیمت تقریباً 61.5 ملین ڈالر (یعنی 500 کروڑ روپے سے زائد) ہے۔
سیف علی خان:شاہ رخ خان کی طرح، سیف علی خان کے پاس بھی گلف اسٹریم G550 نجی طیارہ ہے۔ وہ اس 61.5 ملین ڈالر مالیت کے پرتعیش طیارے کو ذاتی اور خاندانی سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا:عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے پاس ہاکر 800 طیارہ ہے، جو 6 سیٹوں پر مشتمل ہے۔ وہ اکثر اس طیارے میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ سفر کرتی ہیں۔ اس طیارے کی قیمت تقریباً 85 کروڑ روپے ہے۔
ہرتیک روشن:پریانکا چوپڑا کی طرح ہرتیک روشن کے پاس بھی ہاکر 800 نجی طیارہ ہے، جسے وہ خاندانی یا پیشہ ورانہ سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی قیمت بھی 85 کروڑ روپے ہے۔
امیتابھ بچن:میگا اسٹار امیتابھ بچن بومبارڈیئر چیلنجر 300 کے مالک ہیں، جس میں 10 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ان کے طیارے کی مالیت تقریباً 260 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
اجے دیوگن:اجے دیوگن کے پاس بھی ہاکر 800 نجی طیارہ ہے، جو چھ سیٹوں پر مشتمل ہے۔ اس طیارے کی قیمت بھی 85 کروڑ روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اجے دیوگن ان اولین بالی ووڈ اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نجی طیارہ خریدا تھا۔
یہ سب طیارے ان ستاروں کی پرتعیش اور مصروف زندگی کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے وہ نہ صرف آرام دہ سفر کرتے ہیں بلکہ وقت کی بچت بھی کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجے دیوگن امیتابھ بچن بالی ووڈ پرائیوٹ جیٹ پریانکا چوپڑا سیف علی خان شاہ رخ خان ہرتیک روشن