پاک فوج کا وار: صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غرور دفن، دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اوصاف نیوز) پہلگام واقعہ کےبعد بگڑتی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور بھارت کو سمجھانے کے باوجود مودی ضد پر آگیا ، پاکستان کے خلاف الزامات اور حملے کھیل بنالیا
صبر آزما آزمائش کے بعد پاک فوج نے ہر قسم کے سیاسی اور عالمی محاذ کو استعمال کیا مگر بھارتی ہٹ دھرمی کے جواب میں بالآخر پاکستان نے ایسا اقدام اٹھایا کہ اب بھارت کئی دھائیوں یاد رکھے گا۔۔
پاک فوج نے کاری وار کر کے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
پاک فوج نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ، برنالہ، بھٹنڈا اور سسرام، جموں، اکھنور، آدم پور، ہلوارا، مامون ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا۔
پیشہ ورانہ مہارت کا شاہکار
پاکستانی مسلح افواج نے صرف 5 گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا، یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
S-400 کا خاتمہ ہونے سے بھارت کی فضائی ڈھال ٹوٹ گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت تقریباً 1.
سائبر محاذ پر مکمل تسلط
پاکستانی سائبر ماہرین نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بھارت کی درجنوں اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا، ان میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی، مہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سکیورٹی فورس، انڈیا کی منفرد شناخت اتھارٹی اور ہزاروں سرکاری کیمروں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا گیا۔
اسی طرح 70 فی صد بھارتی بجلی کا نظام معطل کر دیا گیا ہے جو دشمن کے مواصلاتی اور دفاعی ڈھانچے کو مفلوج کر گیا۔
بری اور فضائی اہداف پر مہلک ضربیں
پاک فوج نے دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ تباہ کر دیا، اس کے علاوہ ناگروٹا میں براہموس میزائل ذخیرہ تباہ ہونے سے دشمن کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچا ہے، اسی طرح اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر گلی (IIOJK) میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا گیا، برنالہ، پٹھان کوٹ، باتھِنڈا، سرسا اور اکھنور کے فضائی اڈے مکمل تباہ کردیے گئے ہیں، خاص طور پر سرسا ایئر فیلڈ کی تباہی کو بھارتی میڈیا نے خود بھی تسلیم کر لیا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیاں نیست و نابود
پاکستان کی مسلح افواج نے نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے دھرم سال 1، دانہ 1، اور ٹیبل ٹاپ پوسٹس مکمل طور پر تباہ کر دیں، دشمن کی متعدد دیگر پوسٹوں کو بھی مکمل طور پر مٹا دیا گیا ہے۔
بھارت کی جنگی صلاحیت پر نتیجہ خیز کاری ضرب
پاکستان نے صرف چند گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام، فضائی طاقت، سپلائی لائن اور سائبر نیٹ ورک کو تباہ کر کے رکھ دیا، اس آپریشن نے نہ صرف زمینی بلکہ الیکٹرانک جنگ میں بھی پاکستان کی برتری ثابت کر دی ہے۔
پاکستان کا واضح پیغام
پاکستان اپنے ہر قدم سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی مسلح افواج نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو پیشگی ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں بھارتی پاک فوج نے میں بھارت تباہ کر دیا گیا کر دیا
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔