بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ بھی تباہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔
سرسہ ائیر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن بھارتی میڈیا نے خود کر دی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
یوکرین پر روسی ڈرون حملے، 135 خودکش طیارے داغے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے رات گئے 135 حملہ آور ڈرونز یوکرین کے مختلف شہروں پر داغے، جن کا نشانہ توانائی کے انفراسٹرکچر کو بنایا گیا۔ ان حملوں میں ڈنیپرو ریجن میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے لیے ایک اور ہنگامہ خیز رات تھی۔ روسیوں نے ہمارے شہروں پر 135 خودکش ڈرونز سے حملے کیے، شہر کامیانسکے میں ایک رہائشی عمارت اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جبکہ آٹھ شہری زخمی ہوئے۔
یوکرین کی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے روسی علاقوں کورسک، اوریل اور پریمرسکواختارسک سے داغے گئے 108 ڈرونز کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا،دشمن کے 108 ڈرونز کو شمال، جنوب اور مشرقی علاقوں میں مار گرایا گیا، تاہم 27 ڈرونز 13 مقامات پر اپنے اہداف پر جا گرے۔
دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کی افواج نے بھی یوکرین کی جانب سے داغے گئے 75 ڈرونز کو مختلف علاقوں، بشمول وولگوگراد، کریمیا، وورونیزھ، اور روستوف میں تباہ کیا۔
وولگوگراد کے گورنر آندرے بوچاروف کے مطابق، ایک ڈرون کے رہائشی عمارت سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا،دہشت گرد ڈرون حملے کے نتیجے میں بالکونیاں اور کھڑکیاں تباہ ہوئیں، ایک شہری جاں بحق ہوا جبکہ ملبے سے صنعتی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔
دونوں ممالک کی جانب سے حملوں کے دعوے اور جوابی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ روس نے یوکرین کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مہم تیز کردی ہے۔