اسرائیل کا غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
اسرائیل کا غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان
اسرائیلی فوج نے آج ستائیس جولائی بروز اتوار سے غزہ کے تین گنجان آباد علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے جنگی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام شدید بھوک اور انسانی بحران کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب اسرائیل کو 21 ماہ سے جاری جنگ پر عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سٹی، دیر البلح اور المواصی میں ہر روز صبح 10 بجے سے رات آٹھ بجے تک ’’محدود جنگ بندی‘‘ نافذ رہے گی تاکہ امدادی سامان کی فراہمی میں اضافہ کیا جا سکے۔
(جاری ہے)
یہ جنگ بندی اتوار سے لاگو کی گئی ہے اور تاحکم ثانی جاری رہے گی۔اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ اس نے غزہ میں امدادی سامان کی فضائی ترسیل کے ذریعے آٹا، چینی اور ڈبہ بند خوراک پر مشتمل پیکجز گرائے ہیں۔
ماہرین کئی مہینوں سے خبردار کر رہے ہیں کہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جہاں اسرائیل نے امداد کو اس بنیاد پر محدود کر رکھا ہے کہ حماس امدادی سامان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔
تاہم اسرائیل نے اس دعوے کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ حالیہ دنوں میں غزہ سے بھوک سے نڈھال بچوں کی سامنے آنے والی تصاویر نے اسرائیل کے قریبی اتحادیوں سمیت دنیا بھر میں شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ان اقدامات کے باوجود دیگر علاقوں میں حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ عارضی جنگ بندی سے قبل غزہ کے طبی حکام نے اطلاع دی کہ اسرائیلی حملوں میں مختلف مقامات پر کم از کم 16 فلسطینی ہلاک ہوئے۔
غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نے مسلسل امدادی سامان کی ترسیل کو محدود رکھا ہے۔ یہ نئی پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں میں اسرائیل اور حماس کے درمیان سیزفائر مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ جمعے کے روز اسرائیل اور امریکہ نے مذاکراتی ٹیمیں واپس بلا لی تھیں اور اسرائیل نے اشارہ دیا تھا کہ وہ حماس کے ساتھ بات چیت کے بجائے "متبادل راستوں" پر غور کر رہا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیل کا اسرائیل نے غزہ کے تین کا اعلان
پڑھیں:
حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے قیدیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔ حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔