سٹی42: ستمبر کے آخری ہفتے اور اکتوبر کے پہلے تین دن  گرمی پڑنے کے بعد موسم نے ایک بار پھر پلٹا کھایا اور آج شب پاکستان کے کئی علاقوں میں  بارش برسنے کا امکان پیدا ہو گیا۔

میٹ دیپارٹمنٹ نے کئی روز پہلے اس بارش کے پانچ اکتوبر سے شروع ہونے کی فورکاسٹ کی تھی۔  آج میٹ ڈیپارٹمنٹ کی روزانہ فورکاسٹ میں بتایا گیا ہے کہ  بارش آج شب  ہی شروع ہو رہی ہے۔ آئندہ تین سے چھ گھنٹے اہم ہیں۔

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی

آج رات بارش کا کہاں کہاں امکان
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،شمال مشرقی اور وسطی پنجاب کے ساتھ سندھ میں بھی آج رات بادل آئیں گے۔ کئی علاقوں میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہےگا  تاہم گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔۔

44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے


ہفتہ کے روز موسم کیا رنگ دکھائے گا

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر تیزبارش /ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنت نے ژالہ باری کا امکان   ساٹھ فیصد بتایا ہے۔

خیبرپختونخوا کے پہاڑی اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور کے ساتھ وادیِ پشاور کے اضلاع  پشاور، نوشہرہ، صوابی،  اور  مردان میں اس کے ساتھ بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، خیبر، اورکزئی ،ہنگو،کرک،بنوں ، وزیرستان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ویل چیئر ٹی ٹونٹی سیریز؛ پاکستان نے 3.

1 سے جیت لی

پنجاب کے شمالی اضلاع  راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، وسطی اضلاع حافظ آباد اور خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شام اور رات کے وقت لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی ، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

سکیورٹی سوپروائزر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

بلوچستان  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں آج رات اور کل ہفتہ کے روز موسم گرم اورخشک رہے گا ۔ تاہم لسبیلہ، آوران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  موجود ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ سمندر کے نزدیک کے علاقوں  بدین، سجاول، کراچی، ٹھٹھہ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے ساتھ  چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پاکستان واضح طور پر اسرائیل کیجانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتا ہے؛ ترجمان دفتر خارجہ

     کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنےکے ساتھ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Waseem Azmet

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے چند مقامات پر علاقوں میں ژالہ باری میں تیز

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا