مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
ملک کے مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور صبح سویرے بادل کھل کر برسے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے خنکی بڑھا دی جبکہ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
جڑواں شہروں کے باسی بارش اور اولوں کے ملے جلے موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں اور سیلاب: کلاؤڈ برسٹ، موسمیاتی تبدیلی یا ناقص منصوبہ بندی؟
وفاقی دارالحکومت میں بارش کے ساتھ چند مقامات پر اولے پڑنے سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔
رات گئے ضلع باجوڑ، مالاکنڈ اور سوات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مری، گلیات، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: موسم کی کہانی، بارش کی زبانی
خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، پشاور اور مردان کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے بعض علاقوں میں بھی بوندا باندی اور بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد باجوڑ بارش جڑواں شہر ژالہ باری سوات گرج چمک مالاکنڈ محکمہ موسمیات موسلا دھار موسم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد باجوڑ جڑواں شہر ژالہ باری سوات مالاکنڈ محکمہ موسمیات موسلا دھار ژالہ باری
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔