راولپنڈی میں سوا ماہ بعد موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی میں سوا ماہ کی طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی تیز موسلا دھار بارش کا آغاز ہو گیا جس سے شہر بھر میں جل تھل ہو گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
جمعرات کی صبح سے ہی سیاہ گھنے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا تھا، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی میں اضافہ کر دیا جس سے سردیوں کے باضابطہ آغاز کا تاثر ابھرنے لگا ہے۔
شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ مسلسل جاری رہا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہو گیا
پڑھیں:
پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 50 گھنٹوں سے منقطع، کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند
کراچی:کے الیکٹرک کی جانب سے ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے فالٹ کے سبب ملیر سمیت اطراف کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگٙئی۔
ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا فالٹ 30 ستمبر بروز منگل رات 9 بجے پیش آیا۔
بجلی کے فالٹ کو 50 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں تاحال بجلی کا فالٹ درست نہ ہوسکا۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے۔
ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے فالٹ کے سبب ملیر کینٹ، ماڈل کالونی، کھوکھراپار، میمن گوٹھ اور بھٹائی آباد کے علاقے شدید متاثر ہیں۔
ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوتے ہی ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کردی جائے گی۔ واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔