اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی عامر الیاس رانا نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ 
پاک فوج نے کاری وار کرکے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
پیشہ ورانہ مہارت کا شاہکار:پاکستانی مسلح افواج نے صرف 5 گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا۔ یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
S-400 کا خاتمہ ہونے سے بھارت کی فضائی ڈھال ٹوٹ گئی:آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت تقریباً 1.

5 ارب ڈالر ہے۔
سائبر محاذ پر مکمل تسلط:پاکستانی سائبر ماہرین نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بھارت کی درجنوں اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا، ان میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، مہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سکیورٹی فورس، انڈیا کی منفرد شناخت اتھارٹی اور ہزاروں سرکاری کیمروں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا گیا۔
اسی طرح 70 فی صد بھارتی بجلی کا نظام معطل کر دیا گیا ہے، جو دشمن کے مواصلاتی اور دفاعی ڈھانچے کو مفلوج کر گیا۔
بری اور فضائی اہداف پر مہلک ضربیں:پاک فوج نے دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ تباہ کردیا۔ اس کے علاوہ ناگروٹا میں براہموس میزائل ذخیرہ تباہ ہونے سے دشمن کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔ اسی طرح ا±ڑی فیلڈ سپلائی ڈپو مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر گلی (IIOJK) میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا گیا۔ برنالہ، پٹھان کوٹ، بٹھِنڈا، سرسہ اور اکھنور کے فضائی اڈے مکمل تباہ کردیے گئے ہیں۔ خاص طور پر سرسہ ائیر فیلڈ کی تباہی کو بھارتی میڈیا نے خود بھی تسلیم کرلیا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیاں نیست و نابود:پاکستان کی مسلح افواج نے نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے دھرم سال 1، دانہ 1 اور ٹیبل ٹاپ پوسٹس مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ دشمن کے متعدد دیگر پوسٹس کو بھی مکمل طور پر مٹا دیا گیا ہے۔
بھارت کی جنگی صلاحیت پر نتیجہ خیز کاری ضرب:پاکستان نے صرف چند گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام، فضائی طاقت، سپلائی لائن اور سائبر نیٹ ورک کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ اس آپریشن نے نہ صرف زمینی بلکہ الیکٹرانک جنگ میں بھی پاکستان کی برتری ثابت کر دی ہے۔
پاکستان کا پیغام واضح:پاکستان اپنے ہر قدم سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستانی مسلح افواج نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو پیشگی ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی، نواز شریف نے خاموشی توڑ دی، پیغام جاری کردیا

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: میں بھارتی میں بھارت تباہ کر دیا گیا

پڑھیں:

ایشیاکپ 2025؛ بھارتی براڈ کاسٹر کے آفیشل پوسٹر سے پاکستان غائب

ایشیاکپ 2025 کے تاریک مستقبل کے دوران بھارتی براڈکاسٹر نے پاکستان کو پوسٹر سے بھی ہٹادیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سونی اسپورٹس نے رواں سال کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ ایونٹ کا ایک پوسٹر جاری کیا، جس میں بنگلادیشی، سری لنکن اور بھارتی کپتان موجود ہیں تاہم پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوئی موجود نہیں۔

بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سرحدی کشیدگی کے باوجود 'بھارت' ایونٹ میں حصہ لے گا

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونیوالی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ ایونٹ میں حصہ لے گی۔

ٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ مداحوں کو دیکھنے کا ملے گا کیونکہ ایشیاکپ 2025 میں روایتی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2025؛ بھارت کی جگہ ایونٹ کا میزبان کون ہوگا؟

ایونٹ کی میزبابی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرے گا تاہم میزبانی کی رائٹس بھارت کے ہی سپرد ہوں گے۔

تاہم بھارتی براڈکاسٹر نے ایک مرتبہ پھر ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل ماحول گرمانے کیلئے پاکستانی کپتان کو آفیشل پوسٹر میں شامل نہیں کیا، جس نے کھیل سے محبت کرنیوالے شائقین کرکٹ کو آگ بھڑکا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: "ایشیاکپ میں پاکستان کو حصہ بنتے نہیں دیکھ سکتا"

 

دوسری جانب ایشیاکپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ہونا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے تاہم آفیشل براڈ کاسٹر کی جانب سے پوسٹر جاری کرنے سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اب ایونٹ اپنے وقت پر ہی منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں برس ہونیوالا ایشیاکپ ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، جس کا مقصد ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی رتلے، کشن گنگا پن بجلی منصوبوں پر بھارتی درخواست کی مخالفت
  • ایشیاکپ 2025؛ بھارتی براڈ کاسٹر کے آفیشل پوسٹر سے پاکستان غائب
  • جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر
  • پی آئی اے نے خلیجی ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں
  • پاکستان نے بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی
  • اسرائیل کوہارتادیکھ کر امریکا جنگ میں کودگیا،ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بمباری ،مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ
  • امریکا کے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملے، امریکی صدر کا فردو پلانٹ مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ
  • مودی سرکار کا سکول کے معصوم بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک
  • پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کردیا
  • بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ،سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان،پاکستان نے بیان مسترد کردیا