Daily Mumtaz:
2025-06-25@09:08:44 GMT

پاک بھارت کشیدگی؛ تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

پاک بھارت کشیدگی؛ تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرنے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تمام ایونٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

5 سنچریوں کے باوجود انگلینڈ سے شکست ، بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم نے پانچ سنچریاں بنانے کے باوجود انگلینڈ سے شکست کھا کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے لیڈز کے میدان پر بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔

بھارت ایک میچ میں پانچ سنچریوں کے باوجود میچ ہارنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ، اس سے قبل آسٹریلیا کو چار سنچریوں کے باوجود 1929 میں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی تھی۔

بھارت کی جانب سے رشبھ پنت نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں ، بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 3 سنچریوں کی بدولت 471 رنز بنائے، جس کے تعاقب میں انگلینڈ نے 465 رنز اسکور کیے۔

دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے 2 سنچریوں کی مدد 364 رنز بنا کر انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

متعلقہ مضامین

  • 4 کیچز ڈراپ کردیے! ٹیم ہار رہی ہے یہ ناچ رہے ہیں
  • 5 سنچریوں کے باوجود انگلینڈ سے شکست ، بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
  • ایرانی صدر کا حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ
  • بھارت میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا
  • سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کا نظرثانی کیس، وکیل حامد خان کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست
  • جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر
  • ڈومیسٹک کرکٹ کو نظر انداز کرنے پر یہ کھیل زوال پذیرہے،صبیح اظہر
  • کاؤنٹی کرکٹ: پاکستان اور بھارت کے کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل
  • کسی فرد یا گروہ کو جہاد کے اعلان کا اختیار نہیں،ترجمان پاک فوج
  • (ہٹ دھرمی برقرار)بھارت کاسندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان