گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہوچکی، اب وہ دہشت گرد ہے یا نہیں ہے، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہو چکی۔ کوئی گڈ بیڈ والی بات نہیں ہے یا کوئی دہشت گرد ہے یا نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا۔ جارحیت پرادھاربھی نہیں رکھے گا۔ کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اب ہم مزید شہدا کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، افغانستان کے رویے پرانتہائی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت پر پابندی مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں رہی مگر مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران تین بار ہلاکتیں ہوئیں ۔ پنجاب حکومت کی پابندی کی سفارش پر وفاقی کابینہ اپنا فیصلہ کرے گی۔ انتشار اور فتنہ کسی کو نہیں پھیلانے دیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے، عظمیٰ بخاری
فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں انتشاری جماعت کو موصوف دہشتگرد، شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار مؤقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، آپ کی فائنل کال کو پاکستان مسترد کرچکا تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہے کیا انتشار پھیلانے کے لیے ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہے؟ جس صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے وہاں دہشت گردی عروج پر ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت بیڈ گورننس، کرپشن اور دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، انتشار پھیلانے کے لیے حکومتیں تبدیل کرنے کے علاوہ اس جماعت کے پاس کوئی چارہ نہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی بطور جماعت پالیسی ڈلیور کرنا نہیں انتشار پھیلانا ہے۔