data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا کی ریاست نیویارک میں ایک دلچسپ و عجیب اور متاثر کن واقعہ پیش آیا جہاں جدید ٹیکنالوجی نے ایک بے زبان جانور کی زندگی بچا لی۔

ایک بلی کا بچہ حادثاتی طور پر ایک زیرِ زمین پائپ میں جا پھنسا، جہاں تک انسانوں کا پہنچنا تقریباً ناممکن تھا۔ بلی کی مسلسل میاؤں میاؤں نے اردگرد کے لوگوں کی توجہ کھینچ لی اور مقامی ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی۔

ریسکیو عملے نے فوری طور پر ایک ریموٹ کنٹرول کار کو ریسکیو مشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کھلونے کی اس کار میں ایک چھوٹا کیمرہ اور تیز روشنی نصب کی تاکہ پائپ کے اندر بلی کا پتا لگایا جا سکے۔

ویڈیو دیکھیں: https://www.

facebook.com/share/v/1BZ6XNQKd4/

کار کو احتیاط سے پائپ میں بھیجا گیا اور چند منٹوں کی تلاش کے بعد بلی کی درست موقع کی نشاندہی ہو گئی۔

بلی کی جگہ معلوم ہونے کے بعد ٹیم نے انتہائی احتیاط سے پائپ کا مخصوص حصہ کھود کر کھولا اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آخرکار ننھی بلی کو زندہ سلامت باہر نکال لیا۔

اس موقع پر موجود افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور بلی کو دیکھ کر تالیاں بجا کر ریسکیو اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا ہے، جہاں صارفین نے اس کارروائی کو انسانیت، ہمدردی اور ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے واقعے کے بعد بتایا کہ اس کامیاب آپریشن نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر نیت اور ہمدردی ہو تو ٹیکنالوجی کے ذریعے بظاہر ناممکن کام بھی ممکن بنائے جا سکتے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے راس ایکسپو 2026 کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روبوٹکس، آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور حکومت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی جامعات، اساتذہ، طلبہ، صنعت اور مختلف ادارے مل کر ایک ایسا مضبوط ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم) تشکیل دے رہے ہیں، جو پاکستان کو روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی کی عالمی صنعت میں نمایاں مقام دلانے میں مدد دے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران منعقد ہونے والی راس ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجی کے متعدد نمونے پیش کیے گئے۔ نمائش میں صنعتی آٹومیشن، مکینیکل روبوٹس، خودکار نظام، دفاعی شعبے کے جدید آلات، فوجی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ریسکیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے تیار کیے گئے روبوٹس، نیویگیشن سسٹمز اور جدید سمیولیٹرز نے شرکاء کی توجہ حاصل کی۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت آئندہ بھی اس نوعیت کی نمائشوں کا انعقاد جاری رکھے گی تاکہ نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور صنعت کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم میسر آ سکے اور پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی صنعت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایکسپو کے دوران دو اہم اعلانات بھی کیے، جن میں روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 20 ملین ڈالر کی معاونت شامل ہے۔ اس کے علاوہ صنعت کے لیے ایسے سمیولیٹرز تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، جن کی مدد سے کاروباری ادارے اپنی پیداواری سرگرمیوں کا عملی جائزہ لے سکیں اور آٹومیشن کے معاشی فوائد کا اندازہ لگا سکیں۔

وفاقی وزیر نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ جدید مشینیں انسانوں کی ملازمتیں ختم کر دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی ملازمتیں ختم نہیں کرتی بلکہ ان کی نوعیت تبدیل کرتی ہے۔ مستقبل میں ایسے افراد کی ضرورت ہوگی جو روبوٹس اور جدید مشینوں کو تیار کرنے، چلانے اور ان کی دیکھ بھال کی مہارت رکھتے ہوں۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ریاضی، الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس جیسے شعبوں کا انتخاب کریں، کیونکہ مستقبل کی معیشت انہی مہارتوں پر استوار ہوگی۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ افرادی قوت نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ پاکستان کی معیشت، صنعت اور قومی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شزا فاطمہ وفاقی وزیر

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم