اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ صارفین کے مطابق انٹرنیٹ سروسز گزشتہ چند ہفتوں سے غیر مستحکم ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں کنیکٹیویٹی مکمل طور پر متاثر ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

 تاہم پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ انہیں ملک میں کسی بڑے پیمانے پر خرابی کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

اس حوالے  سے بات کرتے ہوئے پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین زوہیب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 4 جی سروس مکمل طور پر فعال نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ عام صارفین بلکہ پالیسی ساز اداروں کے درمیان بھی انفارمیشن گیپ بھی ہے۔

زوہیب خان نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ انٹرنیٹ کے سست ہونے کی اصل تکنیکی وجوہات سے آگاہ نہیں اور یہی لاعلمی مسئلے کو بڑھا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: اسپیکٹرم کیا ہے اور پاکستان میں اس پر تنازع کیوں، اس کا انٹرنیٹ اسپیڈ سے کیا تعلق ہے؟

انہوں نے کہا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ چاہے 3 جی ہو، 4 جی یا 5 جی ہو ان سب کا انحصار ریڈیو فریکوئنسی اسپیکٹرم پر ہوتا ہے جو ایک محدود قدرتی وسیلہ ہے۔

زوہیب خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت صرف 274 میگا ہرٹز فریکوئنسی استعمال کی اجازت ہے جبکہ بنگلہ دیش جیسے ملک میں یہ اجازت 500 میگا ہرٹز سے بھی زیادہ ہے لہٰذا اس فرق نے دونوں ملکوں کے انٹرنیٹ معیار میں واضح خلا پیدا کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں مقابلے کے قابل بننا ہے تو فریکوئنسی کو 600 میگا ہرٹز تک بڑھانا ناگزیر ہے کیوں کہ اس سے نہ صرف 4 جی نیٹ ورک مستحکم ہوگا بلکہ 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: زبان کا جادو: کیا آپ اصل انٹرنیٹ دیکھ بھی پاتے ہیں؟

زوہیب خان کے مطابق بدقسمتی سے اس حوالے سے فیصلہ ساز اداروں کے درمیان رابطے اور فہم کی کمی یعنی کے باعث فریکوئنسی کے معاملات برسوں سے عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ چکا ہے اور اگر عدالت 200 میگا ہرٹز اضافی فریکوئنسی کی اجازت دیتی ہے تو پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار، کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل انویسٹمنٹ  تینوں میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے آئی ٹی ایکسپرٹ اطہر عبدالجبار کا کہنا تھا کہ مسئلہ صرف اسپیکٹرم تک محدود نہیں بلکہ انفراسٹرکچر کی کمزوری بھی ایک بڑی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’اے آئی کی برکت‘، محض انٹرنیٹ ایڈریس نے کس طرح چھوٹے جزیرے کی قسمت بدلی؟

اطہر عبدالجبار نے کہا کہ پاکستان میں فائبرآپٹک نیٹ ورک اب بھی صرف بڑے شہروں تک محدود ہے جبکہ دیہی علاقوں میں ڈیٹا ٹرانسمیشن اب بھی پرانی کاپر لائنز یا وائرلیس لنکس پر چل رہی ہے جس سے اسپیڈ اور استحکام دونوں متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر فائبرآپٹک بچھانے پر سرمایہ کاری نہ بڑھی تو 5 جی کا آغاز صرف نام کا رہ جائے گا۔

مزید پڑھیں: دہائیوں پہلے دنیا کو چیٹنگ کے ذریعے جوڑنے والی کمپنی اے او ایل کا انٹرنیٹ باب بند ہوگیا

ماہرین کے مطابق فریکوئنسی میں اضافے اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے بغیر ملک میں انٹرنیٹ کے معیار کو عالمی سطح تک لانا ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

5 جی سروس آئی ٹی ایکسپرٹ اطہر عبدالجبار آئی ٹی ایکسپرٹ زوہیب خان انٹرنیٹ پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسی ایشن پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ٹی ایکسپرٹ اطہر عبدالجبار ا ئی ٹی ایکسپرٹ زوہیب خان انٹرنیٹ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل پاکستان میں انٹرنیٹ انٹرنیٹ کے میگا ہرٹز زوہیب خان نے کہا کہ کے مطابق کا کہنا

پڑھیں:

چین کے نرسنگ ہوم میں بزرگوں کو دوا کھلانے کے لیے خاتون کا ڈانس، انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی

شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا،

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔‘

اسی دوران ایک اور خاتون آکر بزرگ شخص کو دوا دیتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔

ادارے کی آن لائن پروفائل کے مطابق یہ ایک خوشگوار ریٹائرمنٹ ہوم ہے جسے ایک 90 کی دہائی کے بعد پیدا ہونے والی ڈائریکٹر چلاتی ہیں، جس کا مقصد بزرگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی چینی سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی۔ صارفین نے اس عمل کو بزرگوں کی عزتِ نفس کے منافی قرار دیا۔

ایک صارف نے طنزیہ لکھا ’کیا اب اشتعال انگیز رقص بزرگوں کی نگہداشت کا حصہ بن چکا ہے؟‘

یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان کے پیٹ سے 6 ماہ بعد 15 سینٹی میٹر چمچ برآمد

اکاؤنٹ نے جواب دیا ہر چیز کا تعلق ڈانس سے ہو سکتا ہے۔

اگلے روز نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر نے مقامی اخبار نانگو میٹروپولس ڈیلی سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ ویڈیو نامناسب تھی اور عملے کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ان کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون پیشہ ور رقاصہ نہیں بلکہ بزرگوں کی نگہداشت پر مامور سینیئر اسٹاف ہیں، ادارے میں عام طور پر بزرگوں کے لیے گانے، تاش اور دیگر سرگرمیاں کرائی جاتی ہیں۔

ایک اور رکن نے وضاحت دی کہ اس ویڈیو کا مقصد یہ تاثر ختم کرنا تھا کہ نرسنگ ہومز بور اور سنسان جگہیں ہوتی ہیں، لیکن ردِعمل متضاد رہا۔ عوامی تنقید کے بعد ادارے نے 100 سے زائد متعلقہ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news چین خاتون دوا ڈانس نرسنگ ہوم

متعلقہ مضامین

  • سی ٹی او لاہور کی جانب سے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اہم تجویز پیش
  • نوبیل امن انعام کے لیک ہونے کا شبہ، سٹہ بازی کے شواہد پر تحقیقات کا اعلان
  • سعودی اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان ملکی معیشت کے لیے اہم کیوں ہے؟
  • پاکستان میں چاندی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
  • ’غزہ جل رہا تھا تو خاموشی، اب احتجاج کیوں؟‘، سوشل میڈیا صارفین کا ٹی ایل پی پر اعتراض
  • سٹہ بازی کے شواہد، نوبیل انسٹیٹیوٹ کا ’نوبیل امن انعام‘ لیک ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ
  • ’غزہ جل رہا تھا تو خاموشی، اب احتجاج کیوں؟‘، شوشل میڈیا صارفینکا ٹی ایل پی پر اعتراض
  • کرسٹوفر کولمبس ایسا ’امریکی ہیرو‘ جو کبھی شمالی سرزمین تک نہیں پہنچا
  • چین کے نرسنگ ہوم میں بزرگوں کو دوا کھلانے کے لیے خاتون کا ڈانس، انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی