Daily Mumtaz:
2025-10-13@15:36:11 GMT

ہنڈائی پاکستان نے ایلانٹرا 2.0 لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرا دیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

ہنڈائی پاکستان نے ایلانٹرا 2.0 لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرا دیا

ہنڈائی پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان گاڑی ایلانٹرا 2.0 لمیٹڈ ایڈیشن باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے، جو جدید خصوصیات اور منفرد ڈیزائن اپ گریڈز کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔
 کمپنی کے مطابق، ایلانٹرا لمیٹڈ ایڈیشن کی بکنگ ملک بھر میں ہنڈائی ڈیلرشپس پر شروع ہوچکی ہے، جس کی ابتدائی قیمت 68 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔نئی ایلانٹرا میں 2.

0 لیٹر MPi انجن دیا گیا ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ، سن روف، 16 انچ الائے رمز، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول، اور 10-وے پاورڈ ڈرائیور سیٹ جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔
 ڈرائیورز اپنی پسند کے مطابق چار مختلف ڈرائیونگ موڈز میں سے انتخاب کرسکتے ہیں۔انٹیریئر کے لیے ہنڈائی نے تین نئے رنگی آپشنز متعارف کرائے ہیں: Imperial Burgundy، Regal Cappuccino، اور Nobel Beige، جو کیبن کو زیادہ پُرکشش اور نفیس بناتے ہیں۔
 لمیٹڈ ایڈیشن میں خصوصی اپ گریڈز جیسے اسپورٹی ریئر اسپوئلر، بلیک سائیڈ مررز، ڈور وائزز، ٹرنک میٹ، اور شارک فن اینٹینا شامل کیے گئے ہیں، جو گاڑی کو مزید پریمیئم اور اسپورٹی لک دیتے ہیں۔
 کمپنی کے مطابق، ایلانٹرا 2.0 لمیٹڈ ایڈیشن ہنڈائی کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت صارفین کو جدید فیچرز، بہترین کارکردگی، اور دلکش اسٹائلنگ کے امتزاج کے ساتھ پاکستانی سیڈان مارکیٹ میں بہتر انتخاب فراہم کیا جا رہا ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید گاڑیاں متعارف

سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی حالات سے تیزی اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے نیشنل سینٹر فار انوائرنمنٹل کمپلائنس (این سی سی سی) نے 6 جدید ‘ماحولیاتی ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں’ متعارف کرا دی ہیں۔

یہ خصوصی گاڑیاں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جن میں آلودگی اور خطرناک اخراج کی پیمائش کے نظام شامل ہیں۔ یہ ٹیموں کو کسی بھی ماحولیاتی حادثے یا کیمیائی خطرے کے مقام تک کم سے کم وقت میں پہنچنے میں مدد فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: ماحولیاتی بہتری کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں تکنیکی انقلاب کا آغاز

این سی ای سی کے ترجمان اور میڈیا و کمیونیکیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعد المطرفی نے بتایا کہ یہ گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کی پیمائش کے جدید نظاموں سے آراستہ ہیں جو ہوا کے معیار اور ممکنہ خطرات کے بارے میں درست اور فوری ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔

ان گاڑیوں کو مملکت کے مختلف علاقوں، بشمول ریاض، شمالی سرحدی علاقہ، مدینہ، مکہ، جازان اور مشرقی صوبہ میں تعینات کیا جائے گا۔

المطرفی کے مطابق، یہ گاڑیاں موبائل ماحولیاتی مانیٹرنگ اسٹیشن کے طور پر کام کرتی ہیں جن میں گیس کے تجزیے اور ہوا کے معیار کی جانچ کے مربوط نظام موجود ہیں۔ یہ پورے مملکت میں ماحولیاتی واقعات پر فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی وقت میں ڈیٹا اکٹھا کر کے اور اس کا تجزیہ کر کے فوری اصلاحی اقدامات ممکن بنائے جاتے ہیں تاکہ ماحولیاتی چیلنجز کا بر وقت مقابلہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: دولت مشترکہ اجلاس: پاکستان کی ماحولیاتی عمل اور تنازعات کے حل میں تعاون کی حمایت

این سی ای سی کے مطابق، ان گاڑیوں میں 25 سے زائد جدید آلات، حفاظتی سامان، اور پیمائش کے اوزار نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں خطرناک گیسوں کی پیمائش کے آلات، انفراریڈ تھرمومیٹرز، سیمپل کلیکشن بیگز اور حیاتیاتی و کیمیائی تحفظی سوٹس شامل ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی گاڑیاں مملکت کے پائیدار ترقی کے اہداف کے عین مطابق ہیں جو سعودی وژن 2030 کے تحت ایک صحت مند، خوشحال اور سرسبز مستقبل کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جدید گاڑی سعودی عرب گیس ماحولیات

متعلقہ مضامین

  • غیرملکی ایئرلائن کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی تصدیق
  • واٹس ایپ: ویڈیوز و تصاویر کے حوالے سے اہم فیچر متعارف
  • سچن ٹنڈولکر نے اپنا اسپورٹس ویئر برانڈ متعارف کرادیا
  • گوگل نے اب تک کاسب سے طاقتور5Gفون متعارف کرادیا
  • سچن ٹنڈولکر نے اپنا اسپورٹس ویئر برانڈ متعارف کرادیا
  • اے آئی میں سرمایہ کاری کا بلبلہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے
  • گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی
  • لیسکو کو بجلی چوروں سے 1 ارب 35 کروڑ کا خسارہ ہونے کا انکشاف 
  • سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید گاڑیاں متعارف
  • مشہور میسجنگ ایپ کا ڈیٹا ہیک، صارفین کی خفیہ معلومات لیک