سوات اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
منگل کو سوات میں مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے باعث متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جب کہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.
زلزلے کے جھٹکے سوات کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور صورت حال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ زلزلوں کا حساس خطہ ہے، جہاں وقتاً فوقتاً جھٹکے محسوس کیے جاتے رہتے ہیں۔
اس سے قبل 12 اکتوبر کو بھی مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 218 کلومیٹر تھی اور مرکز ہندو کش ریجن تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جھٹکے محسوس کیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے گردونواح میں مینگورہ شہر
پڑھیں:
فلپائن میں تیسرا زلزلہ‘ شدت 5.7 ریکارڈ‘سونامی کی وارننگ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلپائن میں تیسرا زلزلہ‘ شدت 5.7 ریکارڈ‘سونامی کی وارننگ جاری
منیلا: فلپائن کے کئی علاقوں میں خوفناک زلزلوں کے مزید جھٹکے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی خبررساں اداروں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائنی محکمہ ارضیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلہ منڈاناو¿ کے علاقے میں داو¿او¿ اورینٹل کے ساحلی قصبے مانائے کے قریب سمندر میں آیا۔ جہاں زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر بتائی گئی۔ یاد رہے کہ فلپائن میں چند روز میں آنے والا یہ تیسرا بڑا زلزلہ ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔