ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے کل رات 8 بج کر 58 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے باعث منفی درجۂ حرارت میں چیپورسن گوجال کے رہائشیوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔
مقامی افراد کے مطابق چیپورسن میں زیر زمین تین بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور متعدد مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ 2 ماہ سے چیپورسن کے مختلف حصوں میں زمینی جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے
پڑھیں:
مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلہ
سٹی 42: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے زیر زمین گہرائی 218کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
سوات زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔