پنجاب کے ضلع لیہ میں زلزلےکے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
پنجاب کے ضلع لیہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلےکے جھٹکے ضلع بھر میں محسوس کیےگئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز لیہ کے مشرق میں 50 کلومیٹر دور بتایا جارہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا آسان خدمت مرکزبلڈنگ منصوبے کا دورہ
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا آسان خدمت مرکزبلڈنگ منصوبے کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ منصوبے کا دورہ کیا اورآسان خدمت مرکزبلڈنگ منصوبے کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا۔
متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو آسان خدمت مرکزمنصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کا مجموعی طور پر 70 فیصد سے زائد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ “آسان خدمت مرکز” منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ “آسان خدمت مرکز” منصوبے کو جلد ہی مکمل کرکے عام شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ “آسان خدمت مرکز” میں عوامی خدمات و سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے پر کام کی جلد تکمیل کے ساتھ اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے “آسان خدمت مرکز” میں سی ڈی اے کی ون ونڈو فیلیٹیشن سینٹر کی خدمات فراہم کرنے کیلئے خصوصی کائونٹر قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں سی ڈی اے کا آئی ٹی ونگ تکینیکی پہلوں کا جائزہ لیکر کام کا آغاز کرے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ “آسان خدمت مرکز” کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کو کئی محکموں کی تقریبا سو سے زائد خدمات و سہولیات کا حصول ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگا۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ “آسان خدمت مرکز” منصوبے کی تکمیل میں کوالٹی کے اعلی معیار پر کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735ارب روپے اضافے سے 23سو ارب ہونے کا خدشہ دنیا تیزی سے تبدیل، مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، جنرل ساحر شمشاد وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کے نام پر فحاشی،21 خواتین،19 مرد گرفتار ہم نے ڈکٹیٹرشپ کے دوران آنکھ کھولی، اب تو ججز بھی نہیں رہے، جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم