وزیراعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب: پی ٹی آئی اراکین حمایت کیلئے جے یو آئی مرکز پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب: پی ٹی آئی اراکین حمایت کیلئے جے یو آئی مرکز پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے چنا کے لیے پی ٹی آئی نے حمایت کے لیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کا وفد وزیر اعلی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا، پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔
جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا، وفد نے جے یو آئی سے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کر دی۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پیر کے روز اسمبلی اجلاس طلب کررہے ہیں جس میں نامزد وزیراعلی کا انتخاب ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت مذہبی جماعت کے احتجاج میں بہت سے اہلکار لاپتہ ہیں: فیصل کامران بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا: وزیردفاع گورنر ہا ئوس خیبر پختونخوا کو گنڈا پور کا استعفی موصول، فوری منظوری سے معذرت خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف نئی دہلی میں طالبان ملاقات کے دوران جھنڈے غائب، بھارت کے سفارتی آداب پر سوال اٹھ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جے یو آئی پی ٹی آئی
پڑھیں:
نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی نکات اور آئینی معاملات کو دیکھنے کے بعد اس کی منظوری کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔
اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، پی ٹی آئی کے وفد نے جے یو آئی کے مرکز پہنچ کر قائدین سے ملاقات کی اور سہیل آفریدی کی حمایت کا مطالبہ کیا۔